Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی بچت کے منصوبوں میں شرحِ منافع تبدیل، بیشتر میں کمی

اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 16 جبکہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پہلے سال کی شرح منافع 12 فیصد کردی گئی
شائع 26 جنوری 2024 01:13pm

حکومت نے قومی بچت کے مختلف منصوبوں میں منافع کی شرح میں رد و بدل کا اعلان کیا ہے۔ بیشتر منصوبوں میں میں منافع کم ہوگیا ہے۔

بہبود سیونگز اور پنشرنز بینفٹ اکاؤنٹ پر منافع برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر اب 16 فیصد کی شرح سے منافع ادا کیا جائے گا۔

ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ کا پہلے سال کا منافع منافع 12 فیصد ہوگیا جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع 15 فیصد رہ گیا۔

بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع 16.08 فیصد کی سطح پر جبکہ پنشنرز بینفٹ اکاؤنٹ پر منافع 16.08 فیصد کی شرح پر برقرار ہے۔

شہدا فیملی ویلفئیر اکاؤنٹ پر منافع 16.08 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ سیونگ اکاؤنٹ پر منافع 20.50 فیصد کی سطح پر برقرار ہے۔

NATIONAL SAVINGS SCHEMES

RATE OF PROFIT CHANGED