Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شیخ رشید کی جیل منتقل پر عملے سے جواب طلب

انسداد دہشتگردی عدالت نے توہین عدالت کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔ .
شائع 26 جنوری 2024 01:05pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو جیل میں بی کلاس کی سہولیات نہ ملنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ نوٹس کے باوجود پیش نہ ہوئے۔

شیخ رشید نے عدالتی احکامات کے باوجود سہولیات نہ دینے پرجیل انتظامیہ کےخلاف توہین عدالت کیس کررکھا ہے۔’

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 24 جنوری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود جیل سپرنٹنڈنٹ آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

جیل عملےکی جانب سےشیخ رشید کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

شیخ رشید کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ شیخ رشید کومعائنے کے بعد خلاف قانون جیل منتقل کیا گیا۔

جج کا جیل عملے سے استفسار کیا کہ کیا شیخ رشید کوہسپتال سے ان کی مرضی کے خلاف منتقل کیا گیا؟ اس پر جیل عملے نے کہا کہن شیخ رشید کو ان کی مرضی کے مطابق جیل منتقل کیا گیا۔

جج کی جانب سے مزید استفسار کیا گیا کہ کیا شیخ رشید کی منتقلی کے حوالے سے ان کی رضا مندی کی کوئی تحریر موجود ہے۔

جیل عملے نے کسی قسم کی تحریر ہونے سے متعلق نفی میں جواب دیا۔

عدالت نے جیل عملے سے شیخ رشید کی منتقلی کے حوالے سے بیان طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔

Sheikh Rasheed

ATC