Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

پاکستان کو یو اے ای کے بعد چین سے بھی ریلیف ملنے کا امکان

2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کے لیے نگراں وزیر اعظم کا چینی ہم منصب کو خط
شائع 26 جنوری 2024 12:54pm

امید ہے کہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات کے بعد اب چین سے بھی معاشی معاملات میں ریلیف ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے چینی ہم منصب کو خط لکھ کر باضابطہ درخواست کی ہے۔ نگراں وزیر اعظم نے اپنے خط میں مالیاتی حوالے سے تعاون پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کرانے کے سلسلے میں وزارتِ خزانہ کے حکام بھی چینی حکام سے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے 4 ارب ڈالر کے ڈپازٹس میں سے 2 ارب ڈالر کی واپسی مارچ میں متعین ہے۔

اس بات کا واضح امکان ہے کہ چین 2 ارب ڈالر کا قرضہ ایک سال کے لیے رو اوور کردے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین سےمجموعی طورپر4 ارب ڈالر کا سیف ڈپازٹ لے رکھا ہے۔

CHINESE DEBT ROLL OVER

PAKISTAN CONTACTS CHINA

FINANCIAL RELIEF

PM CONTACTS CHINESE COUNTERPART