Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

26 ارب ریکارڈز: تاریخ کے سب سے بڑا ڈیٹا لیک میں آپ کی کتنی معلومات شامل

ڈیٹا سیٹ میں 3600 فولڈرز ہیں، متعدد پلیٹ فارمز کا ڈیٹا شامل
شائع 26 جنوری 2024 12:38pm
کریٹو کامنز
کریٹو کامنز

سائبر سیکورٹی کی دنیا میں اس وقت طوفان برپا ہے کیونکہ ایک بہت بڑا ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک ہوگیا ہے جس میں 26 ارب ریکارڈز شامل ہیں۔

لگ بھگ 12 ٹیرا بائیٹ کے اس ڈیٹا کو مدر آف آل بریچز (Mother of all Breaches) کہا جا رہا ہے اور یہ انسانی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیٹا لیک سمجھی جا رہی ہے۔

اس ڈیٹا میں لوگوں کے ٹوئٹر، لنکڈ ان، کینوا اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے پاسپورڈ اور دیگر معلومات شامل ہیں۔

لیکن سب سے بڑی ڈیٹا لیک ہونے کے باوجود یہ سب سے زیادہ خطرناک نہیں ہے۔

اس ڈیٹا لیک کا انکشاف سائبر سیکورٹی کے ماہر باب ڈیاچنکو نے کیا ہے اور فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ڈیٹا کس نے لیک کیا اور کہاں سے لیک کیا۔

لیکن ڈیٹا کے جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ ماضی میں مختلف ممالک پر لیک ہونے والی معلومات کو جمع کرکے یہ ڈیٹا سیٹ بنایا گیا تھا جس میں کچھ نیا ڈیٹ بھی شامل ہو سکتا ہے۔

باب کے مطابق اس ڈیٹا سیٹ میں 3600 فولڈرز ہیں اور ماضی میں لیک ہونے والے 2500 ڈیٹا سیٹ اس میں شامل ہیں جن میں 15 ارب ریکارڈ شامل تھے۔ اس کا مطلب ہے کہ تقریبا 11 ارب ریکارڈز نئے ہیں۔

سائبر سیکورٹی کے جریدے سائبر نیوز نے ایک فہرست جاری کی ہے جس میں ان پلیٹ فارمز کے نام شامل ہیں جن کے 10 کروڑ سے زائد ریکارڈز لیک ہوئے ہیں۔

ان پلیٹ فارمز میں اڈوبی، کینوا، مائی اسپیس، ٹوئٹر، لنکڈ ان اور دیگر شامل ہیں۔

cyber security

Data Leak