Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ہوا لگ گئی‘ ، یمنیٰ زیدی اپنے لباس کے باعث تنقید کی زد میں

اداکارہ فلم ' نایاب' کے پریمیئرمیں شریک تھیں جو آج ریلیز کی جارہی ہے
شائع 26 جنوری 2024 03:17pm
تصویر:یمنیٰ زیدی/انسٹاگرام
تصویر:یمنیٰ زیدی/انسٹاگرام

پاکستانی شوبز اداکارہ یمنیٰ زیدی کی پہلی پاکستانی فلم ’نایاب‘ آج ریلیز کی جارہی ہے، اداکارہ گزشتہ روز فلم کیے پریمئئرمیں شریک ہوئیں جس میں پہنا گیا لباس صارفین کو ایک نکھ نہ بھایا۔

یمنیٰ زیدی کی پہلی فیچر فلم ’نایاب‘ کے کراچی میں ہونے والے شاندار پریمیئر میں ریڈ کارپٹ پر شوبز ستاروں نے خوب جلوے بکھیرے۔

یمنیٰ زیدی نے اپنے فلم کے پریمئر کیلئے کریم رنگ کے لباس کا انتخاب کیا، جس پر انہوں نے سِلور گرے ایمبرائیڈڈ کوٹ زیب تن کیا ہوا تھا۔ تاہم یمنیٰ کی شخصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دیکھنے والوں کو ان کیلئے یہ لباس نامناسب لگا۔

کئی سوشل میڈیا صارفین کو اداکاہ کے اس انتخاب پر حیرت ہوئی۔

وائرل ویڈیوز پر صارفین کی جانب سے کیے جانے والے تبصروں میں یمنیٰ زیدی پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’انہوں نے بھی خود کو ایکسپوز کرنا شروع کر دیا‘۔

ایک صارف تو یمنیٰ زیدی کے اس لباس سے خاصا ناخوش دِکھائی دے رہی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’انہوں نے ایک بار کہا تھا کہ میں اپنی عاجزی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گی‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ان کو بھی ہوا لگ گئی‘۔

ایک صارف کے مطابق یمنیٰ زیدی اپنے اس لباس میں خاصا بے چین بھی دِکھائی دے رہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی اور پاکستانی اداکار اُسامہ خان فلم ’نایاب‘ سے اپنا ڈیبیو کریں گے، فلم میں یمنیٰ کو بطورِ کرکٹر اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔

گزشتہ ماہ فلم کے گانے ’مینٹل سا دل‘ اور ’شیندی‘ ریلیز کردیے گئے تھے جو ریلیز کے فوراً بعد ہی مقبول ہوگئے تھے۔

یمنیٰ زیدی کو بہترین اسکرپٹ کے انتخاب کے سبب جانا جاتا ہے۔ فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد مداح اداکارہ کی فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

Instagram

lifestyle

Yumna zaidi

NAYAB

Social media trolling

Pakistani Film

Bold Dressing

Premiere