Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب اور ثناء کی شادی کے بعد عمیر جسوال کا ثانیہ مرزا کوفون

'عمیر جسوال دراصل اس کہانی کے خاور مانیکا ہیں'، صحافی نے بڑا دعویٰ کرڈالا
اپ ڈیٹ 26 جنوری 2024 12:50pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اورشوبزاداکارہ ثناء جاوید کی شادی کی خبر نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ رکھی ہے، اس حوالے سے آئے دن نئی آنے والی اپ ڈیٹس اس موضوع کو پھر گرما دیتی ہیں۔

شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سابق بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا اور گلوکار عمیر جسوال کی حمایت کی جارہی ہے۔

نجی ٹی وی کے بیورو چیف و صحافی نعیم حنیف نے اس حوالے سے کئی رازوں سے پردہ اٹھانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پوڈکاسٹ شو میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے ایک اور تہلکہ خیز انکشاف کیا۔

نعیم حنیف نے عمیر جسوال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اس شادی کی خبر کے بعد عمیر جسوال نے ثانیہ مرزا کو کال کی اور اپنا اور ان کا دُکھ درد بانٹا ہے۔ جس مشکل وقت سے ثانیہ مرزا گزر رہی ہیں، اسی وقت سے عمیر جسوال بھی گزر رہے ہیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’عمیر جسوال دراصل اس کہانی کے خاور مانیکا ہیں‘۔ انہوں نے ثانیہ مرزا کو کال کرکے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آئندہ زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا ہے۔ دونوں نے کال پر ایک دوسرے کا بوجھ ہلکا کیا ہے’۔

پاکستانی گلوکار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نعیم حنیف نے مزید کہا کہ ’عمیر جسوال کی پوری شوبز انڈسٹری سے اچھے اور دوستانہ تعلقات تھے۔ مجھے سمیت کئی لوگ ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہوں نے اپنا فون بند کررکھا ہے۔ انتہائی مضبوط ذرائع سے یہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے ثانیہ مرزا کو کال کی ہے‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’شعیب ملک کے اہلِ خانہ ثناء سے ان کی شادی کے حق میں نہیں تھے۔ وہ شعیب اور ثانیہ کے درمیان معاملات طے کرنے کے لیے دبئی بھی گئے تھے لیکن شعیب نے ان کی بات نہیں سنی‘۔

صحافی کا مزید کہنا تھا کہ ’عمیر کبھی ثناء کو طلاق نہیں دینا چاہتے تھے۔ اس کے بعد انہیں راولپنڈی میں رہنے والے ثناء کے کچھ بہت قریبی دوستوں کے فون آئے اور انہوں نے ان سے طلاق کے کاغذات پر دستخط کرنے کو کہا۔ آخر کار عمیر نے ثناء کو طلاق دے دی‘۔

واضح رہے کہ ثنا نے 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے شادی کی تھی۔ ثنا کی گلوکار عمیر جسوال سے طلاق کی خبریں دسمبر 2022 میں سامنے آئی تھیں۔

Interview

Pakistani Singer

Journalists

lifestyle

sana javed

podcast

Umair Jaswal

showbiz celebrities

Shoaib Malik Sana Javed Marriage

Sana Umair Divorce

Naeem Hanif

Phone Call