مائیکروسافٹ نے گیمنگ کے شعبے سے 1900 ملازمین برطرف کردیئے
فارغ کیے جانے والے ملازمین کا تعلق ایکس باکس اور بلزرڈ گیمنگ ڈویژن سے ہے۔ ان میں متعدد سینیر ایگزیکٹیوز بھی شامل ہیں۔
گزشتہ برس ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کے مائیکروسوفٹ نے نئی چھانٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
روزنامہ انڈیا ٹوڈے نے ایک رپورٹ میں کہا کہ لگتا ہے چھانٹیوں کا موسم پلٹ آیا ہے کیونکہ ٹیکنالوجی کے شعبے کے بہت سے کلیدی ادارے بڑی تعداد میں ملازمین کو فارغ کر رہے ہیں۔
مائیکروسوفٹ نے گیمنگ ڈویژن میں اپنی ورک فورس میں کم و بیش 8 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ چھانٹیاں اِسی فیصلے کے تحت کی گئی ہیں۔ ادارہ اندرونی ساخت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متعارف کرا رہا ہے۔ اس ڈویژن میں سرِدست 22 ہزار ملازمین ہیں۔
مائیکروسوفٹ گیمنگ ڈویژن نے چھانٹی کے عمل کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اس ناگزیر بھی قرار دیا ہے۔ تلوار بڑوں پر بھی گری ہے۔ بلزرڈ کے صدر مائیک بیارا بھی رخصت ہوگئے ہیں۔
یبارا نے مائیکروسوفٹ کے لیے کم وبیش 20 سال کام کیا ہے اور بلزرڈ کی ترقی میں ان کا غیر معمولی قائدانہ کردار رہا ہے۔
مائیکروسوفٹ گیم کونٹینت اینڈ اسٹوڈیوز کے صدر میٹ بوتی نے کہا ہے کہ بلزرڈ کے نئے صدر کا تقرر اگلے ہفتے ہوگا۔
Comments are closed on this story.