Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہنی مون کیلئے ایودھیا کیوں گئے، دلہن طلاق لینے پر تُل گئی

شادی اگست میں ہوئی تھی، شاہر نے گوا لے جانے کا وعدہ کیا، فیملی کورٹ میں دائر درخواست میں بیوی کا موقف
شائع 26 جنوری 2024 09:59am

بھارت کے شہر بھوپال میں ہنی مون کے معاملے پر ایک نوبیاہتا جوڑا طلاق کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

نوبیاہتا جوڑے کا تعلق بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش سے ہے۔ دولہا نے وعدہ کیا تھا کہ ہنی مون گوا میں منائیں گے مگر وہ دلہن کو ایودھیا لے گیا اور رام مندر میں پوجا کی۔

بھوپال کی فیملی کورٹ میں دائر کیے جانے والے طلاق کے کیس میں دلہن نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ دولہا نے اس کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ شادی کے بعد سے اب تک شوہر اپنے گھر والوں کی مرضی اور خوشی کو ترجیح دیتا آیا ہے۔

شادی اگست میں ہوئی تھی۔ دولہا کا تعلق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے ہے۔ اس نے شادی سے قبل وعدہ کیا تھا کہ ہنی مون گوا میں منائیں گے۔

دولہا کا کہنا ہے کہ اس نے ہنی مون کے لیے ایودھیا جاکر رام مندر میں پوجا اس لیے کی کہ اس کے والدین اور خاندان کے بزرگوں کی ہی مرضی تھی۔

ایودھیا جاتے وقت بھی میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تھا اور واپسی پر بیوی نے طلاق کی درخواست دائر کردی۔

فیملی کورٹ کے حکم پر دونوں کو اس وقت مشاورت کے مرحلے سے گزارا جارہا ہے تاکہ کسی طور معاملات درست ہوجائیں اور وہ ایک دوسرے کو قبول کرلیں۔

bhopal

Family Court

Goa

Ram Mandir

HONEYMOON