Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلاق کی تصدیق کے بعد ثانیہ مرزا کی پہلی انسٹاگرام پوسٹ

شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا
شائع 26 جنوری 2024 09:59am
تصویر: ثانیہ مرزا/انسٹاگرام
تصویر: ثانیہ مرزا/انسٹاگرام

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کی خبر منظرِعام پر آنے کے بعد اپنی پہلی انسٹاگرام پوسٹ کی ہے۔

شعیب اور ثانیہ کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور 8 سال بعد ان کے بیٹے اذہان نےجنم لیا۔ چند روز قبل شعیب نے پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کی خبرانسٹاگرام پر شیئر کی تھی جو سب ہی کے لیے قدرے غیر متوقع اور حیرت کا باعث تھی۔

کرکٹر کی جانب سے یہ خبرشیئر کیے جانے اور ثاںیہ کی فیملی کی جانب سے اُن کے خلع لینے کی تصدیق کی گئی تھی۔

ثانیہ کی جانب سے 26 جنوری کی نصف شب کو انسٹاگرام پر ایک دلکش تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ آئینے کےسامنے کھڑی ہیں اور ان کا عکس نمایاں ہے۔

سابق ٹینس اسٹار نے اس پوسٹ پر ایک لفظی کیپشن میں لکھا کہ ’عکس‘۔

واضح رہے ک شعیب سے طلاق کی خبروں پر ثانیہ مرزا کئی ماہ تک خاموش رہیں، تاہم کرکٹر کی جانب سے اپنی شادی کی تصاویر پوسٹ کیے جانے کے بعد ثانیہ مرزا کے والد نے واضح کیا تھا کہ ان کی بیٹی نے خلع لی ہے۔

بعد ازاں ثانیہ مرزا کی ٹیم نے اتوار 21 جنوری کو ایک بیان جاری کیا تھا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ دونوں چند ماہ سے علیحدہ ہیں۔

اس پوسٹ میں مداحوں سے کہا گیا تھا کہ و ہ کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔

شعیب ملک اور ثانیہ نے گزشتہ سال اپنے بیٹے کی پانچویں سالگرہ دبئی میں منائی تھی۔

ثانیہ نے گزشتہ سال آسٹریلین اوپن میں اپنا آخری گرینڈ سلیم میچ کھیلا تھا تو شعیب ملک نے ان کے کیریئر کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے ایک جذباتی نوٹ لکھا تھا۔

دونوں اسپورٹس اسٹارز نے گزشتہ سال ایک ٹاک شو ’مرزا ملک شو‘ کی میزبانی بھی کی تھی۔

Shoaib Malik

Instagram

Sania Mirza

lifestyle

tennis star

Instagram Post

Sania Shoaib Divorce