Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں آزادی اظہار اور پریس پر پابندیوں پر امریکہ کا اظہار تشویش

آزاد میڈیا صحت مندانہ جمہوریت یقینی بناتا ہے، نائب ترجمان محکمہ خارجہ
شائع 26 جنوری 2024 08:14am
تصویر: جارجیا ٹوڈے
تصویر: جارجیا ٹوڈے

امریکا نے کہا ہے کہ آزادی اظہار اور پریس پر پابندیوں کے بارے میں رپورٹس پر تشویش ہوتی ہے، یہ چیزیں پاکستانی حکام کے بیان کردہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کے ہدف سے متصادم ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کی پریس بریفنگ، کہا کہ آزاد اور خود مختار میڈیا صحت مند جمہوریتوں کو یقینی بناتا ہے اس سے ووٹر باخبر فیصلہ اور حکومت کا احتساب کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے، واضح کیا کہ پاکستانی خارجہ کی ایران سے متعلق رپورٹ پر ابھی امریکا کو کوئی معلومات نہیں تاہم خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان اپنے فوجی آپریشن پر بہتر بات کر سکتا ہے۔

ترجمان نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں کے حوالے سے سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی کی پریس کانفرنس پر تبصرے سے گریز کیا۔

US State Department

Pakistan US relations

Election 2024