Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ پر جشن منانے والے بھارت کی چیخیں نکل گئیں

سیکرٹری خارجہ کی پریس کانفرنس پر بھارتی وزارت خارجہ کا شدید ردعمل
شائع 26 جنوری 2024 12:58am
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان باگچی۔  فائل فوٹو
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان باگچی۔ فائل فوٹو

پاکستان کے دو شہریوں کو ستمبر اور اکتوبر 2023 میں راولا کوٹ اور سیالکوٹ میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تو بھارت میں سوشل میڈیا اور مرکزی دھارے کے میڈیا میں جشن کا سماں تھا۔

پاکستانی سیکرٹری خارجہ کی جانب سے قتل کی وارداتوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ بے نقاب کیے جانے کے بعد اب نئی دلی حکومت چیخ اٹھی ہے۔

پریس کانفرنس پر ردعمل بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے کی یہ تازہ ترین کوشش کی گئی ہے۔

بھارت کو پہلے ہی کینیڈا اور امریکہ میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے اور وہاں پر اس کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں۔

ایسے میں پاکستانی سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی کی جانب سے عالمی برادری سے بھارتی ایجنٹوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے مطالبے نے نئی بلی میں کھلبلی مچا دی ہے۔

سائرس قاضی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انڈیا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’دنیا جانتی ہے کہ پاکستان طویل عرصے سے دہشت گردی، منظم جرائز اور غیرقانونی بین الاقوامی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے۔ انڈیا اور دیگر ممالک نے پاکستان کو عوامی سطح پر متنبہ کر چکے ہیں کہ وہ اپنے دہشت اور تشدد پھیلانے کے کلچر کا خود نشانہ بنے گا۔‘

انڈیا نے مزید کہا کہ پاکستان نے جو بویا ہے وہی کاٹے گا۔

’اپنے کرتوتوں کا الزام دوسروں کے سر عائد کرنے نہ تو کوئی جواز ہے اور نہ ہی یہ کوئی حل ہے۔‘

India vs Pakistan

Indian assassins