بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلئے مزید قومی کرکٹرز کو این او سی جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے لیے مزید قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کردیے۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے لیے قومی کرکٹرز عامر جمال، صائم ایوب، محمد حسنین، محمد نواز اور عاکف جاوید کو این او سی جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اوپنر احمد شہزاد نے بھی بی پی ایل کے لیے پی سی بی سے رابطہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ شعیب ملک بارہشال کا حصہ تھے، وہ 2 روز پہلے بنگلہ دیش سے دبئی چلے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
اس سے قبل بنگلا دیش پریمیئر لیگ کیلئے محمد رضوان، بابر اعظم، حنین شاہ، فہیم اشرف، عثمان قادر، عبداللہ شفیق، وسیم جونیئر، عمران جونیئر، سلمان ارشاد ، شعیب ملک اور خوشدل شاہ کو این او سی جاری کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کی شق کے مطابق کرکٹرز کو پی ایس ایل کے علاوہ صرف دو لیگز کھیلنے کی اجازت ہے ۔
بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچز 19 جنوری سے یکم مارچ تک کھیلے جائیں گے۔
Comments are closed on this story.