Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلوکار بلال سعید نے لائیو کنسرٹ میں مداحوں کو مائیک دے مارا، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں بلال سعید کو اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے
شائع 25 جنوری 2024 03:48pm
اسکرین گریب: سوشل میڈیا
اسکرین گریب: سوشل میڈیا

پاکستان کے مقبول گلوکار بلال سعید نے لائیو کنسرٹ کے دوران غصے کے عالم میں مداحوں کو مائیک دے مارا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بلال سعید کو اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

لاہور کے ایک کنسرٹ میں بلال سعید اپنے پرانے گانے ’کو کو تو میری جانا‘ گاتے ہوئے وہاں پر موجود اپنے مداحوں کو محظوظ کر رہے تھے۔

پرفارمنس کے دوران گلوکارکو اچانک غصہ آیا، انہوں نے ہاتھ میں موجود مائیک آڈینس کی طرف پھینک دیا اور اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے۔

تاہم گلوکار کے غصے کی وجہ سامنے نہ آسکی۔ امکان یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بلال سعید کو وہاں پر موجود مداح کی کسی حرکت پر غصہ آیا۔

بلال سعید کو ان کے مقبول گانوں ’بارہ سال‘، ’سرور‘، ’ لمبیاں جدائیاں’ اور ’باری‘ کے سبب پاکستان اور بھارت دونوں ہی ممالک میں پسند کیا جاتا ہے۔

singer

Instagram

Viral Video

Pakistani Singer

lifestyle

CONCERTS

Bilal Saeed

Angry Mood

Audience