عوام مولانا فضل الرحمان کی کمائی کا زریعہ کسے سمجھتے ہیں؟ حامیوں اور مخالفین میں ٹھن گئی
جمیعت علماء (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جب سے اپنی کمائی کا ذریعہ ”غیبی مدد“ کو قرار دیا ہے، ان کے حامی اور مخالفین میں جنگ چھڑ گئی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کے حامی ان کے بیان کو درست قرار دے رہے ہیں، جبکہ مخالفین کی جانب سے روایتی الزامات اور طنزیہ جملوں کی برسات ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی کوئی زمینیں نہیں ہے اور ان کا ’ذریعہ معاش اللہ کی طرف سے غیبی مدد ہے‘۔
سوشل میڈیا صارفین تک یہ بات پہنچنی تھی کہ ایک آگ سی لگ گئی۔
کچھ صارفین نے تو مولانا فضل الرحمان کی کمائی ذریعہ ’کرپشن‘،تو کچھ نے ’خلائی مخلوق‘ اور ’مدرسوں کا چندہ‘ قرار دیا۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ایسی باتیں لکھیں جو ناقابل بیان اور انتہائی غیرمہذب تھیں۔
تاہم، مولانا فضل الرحمان کے کچھ حامیوں نے وضاحت پیش کرنے کی کوشش کی، ایک صارف نے تھوڑا دھمکی بھرا انداز اپنایا تو ایک نے قرآن پاک کا حوالہ دیا۔
Comments are closed on this story.