اسکول کے ایم ڈی نے اپنی انتخابی مہم کے پمفلٹ طلبہ کی کاپیوں ڈال دیے
کراچی میں ایک اسکول کے ایم ڈی نے الیکشن لڑنے کے لیے اپنے اسکول کے طلبہ کا سہارا لے لیا۔ محمد حسن خان ہیپی پیلیس اسکول کے مالک ہیں، جنہوں نے اپنے اسکول کو سیاسی اکھاڑا بنادیا۔
اسکول انتظامیہ نے اپنے ایم ڈی کے کہنے پر طلبہ کی کاپیوں میں انتخابی پمفلٹ ڈال دیے۔
اسکول انتظامیہ نے طلبہ کے والدین سے اپیل کی ہے کہ الیکشن میں ووٹ ان کے تجویز کردہ امیدوار کو ڈالیں۔
اسکول کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد حسان این اے 248 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔ انتخابی مہم چلانے اور کنونسنگ کے اس منفرد طریقے پر انہیں شدید نکتہ چینی کا سامنا ہے۔
والدین کی ایکشن کمیٹی نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی سرگرمیوں پر اسکول کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب اسکول کے مالک آصف خان کا کہنا ہے کہ محمد حسان میرا بیٹا ہے جو اسکول کے ساتھ منسلک ہے، والدین کو بیٹے کو ووٹ ڈالنے کے لئے دباؤ نہیں ڈالا، ہم بچوں کو تعلیم دینے میں مصروف ہیں، اتنا وقت نہیں کہ الیکشن مہم چلاسکیں، اس لئے پمفلٹ دیے۔
Comments are closed on this story.