Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونا سستا

فی تولہ چاندی کی قیمت برقرار
شائع 25 جنوری 2024 01:53pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کی کمی سے 2035ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400روپے کی کمی سے 213800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 1200روپے کی کمی سے 183300 روپے ہوگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

bullion rates

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024