Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھگوا جھنڈا جیب میں کیوں ڈالا، مسلمان نوجوان کی برہنہ پریڈ

تلنگانہ میں انتہا پسند ہندوؤں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جذبات مجروح کرنے کی رپورٹ بھی درج کرادی
شائع 25 جنوری 2024 01:21pm

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں انتہا پسند ہندوؤ نے بھگوا (زعفرانی رنگ کا) جھنڈا جیب میں رکھنے پر ایک مسلمان کو برہنہ کردیا۔

گاؤں والوں نے انتہا پسندی کا نشانہ بننے والے شخص کے خلاف ہندوؤں کے جذبات مجروح کرنے کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ متاثرہ شخص نے بھی اہانت آمیز سلوک پر گاؤں والوں کے خلاف رپورٹ درج کرادی۔

سنگا ریڈی کے علاقے میں ایک مسلمانوں کو ہندوؤں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ کرکے گلیوں میں گھمایا۔

مسلم نوجوان پر الزام ہے کہ اس نے بھاگوا جھنڈے کی توہین پر مبنی وڈیو اپ لوڈ کی تھی۔ جھنڈے پر اوم لکھا ہوا تھا اور نوجوان نے اسے توہین آمیز انداز سے جیب میں رکھا۔

مدک ضلع کے لوگوں نے نوجوان کو مارا۔ چند وڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے نوجوان کو مار رہے ہیں۔ وڈیوز میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ بعض ہندو اس نوجوان کو برہنہ کرکے نازک حصوں کو جلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Tilangana

MUSLIM YOUNGSTER BEATEN UP

PARADED NAKED