Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بڑا سیاسی بریک تھرو: ن لیگ کے مخالف دھڑوں میں صلح ہوگئی

ن لیگ کے نامزد امیدواروں کے حق میں دیگر دھڑے دستبردار
شائع 25 جنوری 2024 12:32pm

جہلم اور سرگودھا کے حلقے میں بڑی سیاسی پیش رفت ہوئی ہے، مسلم لیگ ن کو ایک اور بریک تھرو مل گیا ہے، جہلم اور سرگودھا میں ن لیگ کے مخالف دھڑوں میں صلح ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں کے حق میں دیگر دھڑے دستبردار ہوگئے ہیں۔

راجامطلوب مہدی، راجا طالب مہدی جہلم سے فرخ الطاف کے حق میں دستبردار ہوئے۔ شہباز شریف سے ملاقات میں راجا مطلوب اور راجا طالب نے باضابطہ اعلان کیا۔

سرگودھا میں حامد حمید، ڈاکٹر لیاقت کے حق میں دستبردار ہوئے۔

شہباز شریف نےپارٹی نظم وضبط کی پاسداری پر رہنماﺅں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ آپ پر فخر ہے، آپ نے پارٹی اور قیادت کو عزت دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب نے متحد ہوکر عوام کو مہنگائی سے نجات دلانی ہے، پاکستان کی معاشی بحالی اور خود انحصاری اصل چیلنج ہیں، ہمیں مہنگائی، بےروزگاری اور معاشی بدحالی کے مسائل سے لڑنا ہے۔

پارٹی رہنماﺅں نے قیادت کے اعتماد اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 25 2024