Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن کی فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان دینے سے معذرت

الیکشن کمیشن نے این اے 233 بدین سے فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان الاٹ کرنے پر فیصلہ جاری کردیا۔
شائع 25 جنوری 2024 11:47am

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کا انتخابی نشان دینے سے معذرت کر لی۔

الیکشن کمیشن نے این اے 233 بدین سے فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان الاٹ کرنے پر فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے کاغذات ریٹرننگ افسر اور ٹریبیونل نے مسترد کئے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو سندھ ہائی کورٹ سے 18 جنوری کو ریلیف ملا۔

حکمنامے کے مطابق این اے 223 بدین سے جی ڈی اے کے محمد حسام مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان اسٹار الاٹ ہو چکا تھا، فارم 33 کے مطابق محمد حسام مرزا کو جی ڈی اے کا پارٹی ٹکٹ اور انتخابی نشان اسٹار الاٹ ہو چکا ہے، حسام مرزا ابھی تک میدان میں ہیں اور انہوں نے کاغذات نامزدگی آج تک واپس نہیں لیے۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ ایک وقت میں ایک انتخابی نشان ایک سیاسی جماعت کے دو امیدواروں کو الاٹ نہیں ہو سکتا، پارٹی سرٹیفیکیٹ دینے اور انتخابی نشان الاٹمنٹ کے مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جی ڈی اے کے امیدوار کو پہلے ہی انتخابی نشان الاٹ ہو چکا ہے، اس مرحلے پر اس پر نظر ثانی نہیں ہو سکتی۔

الیکشمن کمیشن نے حکم دیا کہ ریٹرننگ افسر فارم 33 کو دوبارہ ریوائز کرے، آر او فارم 33 میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا نام بطور آزاد امیدوار شامل کرے۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ آر او نے پہلے ہی جی ڈی اے کا انتخابی نشان حسام مرزا کو الاٹ کر رکھا ہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو آزاد امیدواروں کے انتخابی نشان میں سے کوئی نشان الاٹ کیا جائے۔

Fehmida Mirza

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 25 2024