Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں فائرنگ سرکاری افسر اور پولیس اہلکار جاں بحق

ہمایوں اپنے ڈرائیور کے ہمراہ گاڑی میں ڈیوٹی کیلئے جا رہے تھے
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2024 01:11pm

پشاور میں سرکاری افسر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پشاور کے عشرت سنیما چوک پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ہمایوں اپنے ڈرائیور کے ہمراہ گاڑی میں ڈیوٹی کیلئے جا رہے تھے کہ گاڑی پر فائرنگ ہوئی اور وہ زخمی ہوگئے۔

وکیل کے بھیس میں موجود شخص کی پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ

بعدازاں، سرکاری افسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

دو روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں ایجوکیشن افسر کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی تھی، تاہم وہ محفوظ رہے۔

دوسری جانب پشاور کے تھانہ داود زئی کے علاقے گلبیلہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ایس پی ظفر نے بتایا کہ شہید کانسٹیبل کامران اپنے بچوں کو اسکول وین تک چھوٹے آیا تھا کہ اس پر فائرنگ کردی گئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور پیدل کھیتوں میں فرار ہوگئے۔

Peshawar Firing

Social Welfare Department

Government Officer Dead