Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثناء جاوید کے علاوہ شعیب ملک کی نظریں مزید کن 7 اداکاراؤں پر؟

'میں نام لیتا جاؤں گا، آپ گنتی بھول جائیں گی'
شائع 25 جنوری 2024 10:23am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کرنے والے قومی کرکٹر شعیب ملک سوشل میڈیا کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ پرانی وائرل ویڈیو نے ماحول کو مزید گرما دیا۔

شعیب ملک کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ان کو اپنی پسندیدہ شوبز اداکاراؤں کے نام لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کلپ شعیب ملک کے ایک انٹرویو کا ہے جس میں انہوں نے شرکت کرکے اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی تھی۔

میزبان کی جانب سے شوبز کی پسندیدہ اداکارہ سے متعلق سوال پر انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’میں نام لیتا جاؤں گا، آپ گنتی بھول جائیں گی۔ مجھے ماہرہ،عائشہ عُمر، عُشنا شاہ، سونیا حسین، شائستہ لودھی، ماوار حسین، عروہ حسین اور مایا علی بہت پسند ہیں‘۔

حیران کن بات یہ ہے کہ شعیب ملک نے ان 7 اداکاراؤں میں اپنی تیسری اہلیہ ثناء جاوید کا نام کہیں نہیں لیا۔

شو میں شعیب ملک نے یہ بھی بتایا کہ ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کو صبا قمر بطورِ اداکارہ بہت پسند ہیں۔

شعیب اور ثانیہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ شادی کے آٹھ سال بعد 2018 میں بھارتی شہرحیدرآباد میں ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس جوڑے کے مابین اختلافات اور پھر طلاق کی خبریں دسمبر 2022 سے وائرل تھیں دونوں کی جانب سے کبھی واضح تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

شعیب کی جانب سے دوسری شادی کے اعلان کے بعد ثانیہ کے والد نے بتایاکہ دونوں اپنی راہیں الگ کرچکے ہیں اور ان کی بیٹی نے شعیب سے خلع لی ہے۔

Pakistan Cricket Team

Shoaib Malik

Viral Video

Interview

Sania Mirza

lifestyle

showbiz celebrities

morning show

Pakistani Cricketer

Ex Captain

Shoaib Malik Sana Javed Marriage

Sania Shoaib Divorce

Favourite Actresses