Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

مالی میں سونے کی کان دھنسنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 ہوگئی

افریقا میں سونا پیدا کرنے والے تیسرے بڑے ملک میں حفاظتی اقدامات کے بغیر کان کنی عام ہونے سے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں
شائع 25 جنوری 2024 09:24am

افریقی ملک مالی میں سونے کی کان کی سرنگ دھنسنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔ ریسکیو ورکرز زندہ بچنے والوں کی تلاش اب بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ حادثہ جمعہ کو رونما ہوا تھا۔ مالی کی حکومت نے اس حادثے کا کوئی سبب نہیں بتایا تاہم کان مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ کن کنوں کی سلامتی یقینی بنانے پر متوجہ ہوں۔

افریقا میں مالی سونا پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔ چھوٹی کانوں سے سونا نکالنے کا دھندا زوروں پر ہے۔

بہت سی چھوٹی کانیں کانیں اجازت ناموں کے حصول اور متعلقہ قوانین پر عمل کیے بغیر چلائی جارہی ہیں۔

حکومت کی عملداری زیادہ موثر نہ ہونے کے باعث سونے کی یہ کانیں سلامتی کے اقدامات یقینی بنائے بغیر کام کرتی ہیں اور اس کے نتیجے میں حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

Mali

افریقہ

GOLD MINE ACCIDENT

KABADANI REGION

GOLD PRODUCER