مِشی خان نے شوبز شخصیات کو کیا نصیحت کی؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان نے شوبز شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کو ایک نصیحت کرڈالی۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مِشی خان نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے شوبز اداکاروں کو ایک پیغام دیا ہے۔
مشی خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر آپ اپنی نجی چیزیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں تو لوگوں کی تنقید کے لئے تیار رہیں۔ اگر ان کے کمنٹس آپ کو تکلیف پہنچاتے ہیں تو اسے نجی رکھیں اور اسے سوشل میڈیا پر نہ ڈالیں‘۔
ویڈیو میں انہوں نے شوبز شخصیات کو تنقید کی زَد میں لیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آتی، ایکس، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور فیس بُک پبلک پلیٹ فارمز ہیں۔ جب بھی آپ اپنی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں تو آپ لوگوں کو خود بات کرنے کی اجازت دے رہے ہوتے ہیں۔ آپ لوگوں سے یہ توقع کیسے کر سکتے ہیں کہ وہ آپ کی ان پوسٹس پر تبصرہ نہ کریں۔ کئی لوگ سوشل میڈیا پر ہیں، وہ چیزیں دیکھتے بھی ہیں اور تبصرہ بھی کرتے ہیں‘۔
انہوں نے نصیحت دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’اگر آپ لوگوں کی رائے نہیں سننا چاہتے ہیں تو اپنے ذاتی مواد کو ان کی نظروں سے دور رکھیں۔ اپنی چیزیں اپنے نجی اکاؤنٹس پر پوسٹ کریں۔ ذاتی زندگی ہونے کا مطلب ہے کہ ان چیزوں کو ان پلیٹ فارم پر پوسٹ کرنا بند کردیں۔ اگر آپ نے اسے ان پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا ہے تو اس کے بارے میں سننے کے لئے تیار رہیں‘۔
میشی خان کا شمار نامور پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور اسٹارز میں ہوتا ہے۔ انہوں دس سال تک مارننگ شوز کی میزبانی بھی کی ہے۔
میشی خان کے مشہور ڈراموں میں ’عروسہ‘، ’عجائب گھر‘ اور ’سات پردوں میں‘ شامل ہیں۔
Comments are closed on this story.