Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کا اتوار سے ملک گیر الیکشن مہم شروع کرنے کا اعلان

عمران خان کی قیادت میں ملک و قوم کو حقیقی آزادی دلوائیں گے، ترجمان پی ٹی آئی
شائع 24 جنوری 2024 06:57pm

پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم اور امیدواران اتوار کو ملک بھر خصوصاً پنجاب میں اپنی باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں تحریک انصاف کی قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار اپنی پرامن سیاسی و انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ قوم اڈیالہ جیل میں بے گناہ قید اپنے لیڈر اور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، قومی انتخابات پر جبر و فسطائیت اور بدترین دھاندلی کے گہرے بادلوں کے باوجود تحریک انصاف جمہوری انداز میں ملک کو دستور و قانون کی طرف لے جانے کی کوششیں کررہی ہے، عوام کے حقِ رائے دہی پر ڈاکے کی تمام تر کوششیں عوام کی تائید و معاونت سے ہی کامیاب بنائیں گے۔

تحریک کے ترجمان کے مطابق پرامن سیاسی و انتخابی سرگرمیوں کا حق ہمیں دستور دیتا ہے، ریاستی مشینری آئین کا احترام کرے جبکہ عدالتِ عظمیٰ دستور کی بالادستی کو یقینی بنائے۔

مزید پڑھیں

عمران خان کا فیس بک اکاؤنٹ پارٹی امیدواروں کی تصدیق کرنے لگا، لیکن کیسے

پی ٹی آئی امیدواروں کے لیے انتخابی مہم مہنگی ہو گئی، سینیٹ میں بھی نقصان

پی ٹی آئی نے ٹک ٹاک پر لائیو جلسے کا اعلان کردیا

ترجمان پی ٹی آئی کا مزید کہنا ہے کہ خوف اور غلامی کے بت توڑ کر نکل رہے ہیں، عمران خان کی قیادت میں ملک و قوم کو حقیقی آزادی دلوائیں گے۔

pti

اسلام آباد

imran khan

Election Campaign

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 24 2024