Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پارٹی چھوڑی نہ ن لیگ نے نوٹس دیا‘ دانیال کا احسن اقبال کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع

این اے 76 نارووال سے دانیال عزیر کے احسن اقبال پر قبل از وقت انتخابات میں دھاندلی کے الزامات
شائع 24 جنوری 2024 05:27pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیر نے این اے 76 نارووال میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے، الیکشن کمیشن آمد کے موقع پر انھوں نے کہا کہ ’میں نے پارٹی چھوڑی نہ ن لیگ نے کوئی نوٹس دیا ہے‘۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے این اے 122 لاہور سے نامزد امیدوار لطیف کھوسہ نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے۔

آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے دانیال عزیز نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ انتظامیہ ن لیگ کے امیدوار احسن اقبال کے ایما پر میرے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔

دانیال عزیز نے مزید موقف اپنایا کہ ہمیں انتخابات میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں، میرے سپورٹرز کے کاروبار اور انتخابی مہم میں شامل گاڑیوں کو ضبط کیا جا رہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن انتظامیہ کی حرکتوں کا نوٹس لیکر کارروائی کرے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز نے کہا کہ نارووال میں لوگوں کے گھروں کی دیواروں کو پھلانگا جارہا ہے، پنتالیس یونین کونسلز چیئرمین ہائی کورٹس گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میرے سپورٹرز کے پیٹرول پمپس بند اور کاروبار تباہ کیے جارہے ہیں، میرے حریف کو شکست نظر آرہی ہے، اس طرح کے ہتکھنڈے تب کیے جاتے ہیں جب پذیزائی نہیں ملتی۔

لطیف کھوسہ کا خواجہ سعد رفیق کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع

دوسری طرف پی ٹی آئی کے این اے 122 لاہور سے نامزد امیدوار لطیف کھوسہ نے اپنے حلقے میں ووٹرز کے پولنگ اسٹیشنز دوسری جگہ منتقل کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔

الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے میرے حلقے این اے 122 ڈی ایچ اے لاہور کے 50 ہزار ووٹرز کے پولنگ اسٹیشنز ڈی ایچ اے سے باہر بنا دیے گئے اور یہ سب کچھ خواجہ سعد رفیق کی ایماء پر ہورہا ہے۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کمیشن کارروائی کرے اور قانون کے مطابق ایک کلومیٹر کے اندر پولنگ اسٹیشنز بنائے۔

Ahsan Iqbal

daniyal aziz

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024