Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

احمد علی بٹ اور حمزہ علی عباسی عمیر جسوال کی حمایت میں سامنے آگئے

سوشل میڈیا پر بھی ثانیہ مرزا اور عمیر جسوال کے ردعمل کو سراہا جارہا ہے
شائع 24 جنوری 2024 03:59pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

قومی کرکٹرشعیب ملک اور پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کی اچانک شادی کے اعلان نے سوشل میڈیا کو گرما رکھا ہے۔ کرکٹر کے اس غیرمتوقع اقدام پرمختلف آراء سامنے آرہی ہیں۔

انسٹاگرام پرثناء جاوید کو اپنا ہمسفربنانے والے شعیب ملک کو اس حوالے سے تنقید کابھی سامنا ہے جبکہ ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اور ثناء جاوید کے سابق شوہرعمیرجسوال کے ردعمل کو سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ حمزہ علی عباسی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں کو جم میں ورزش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ لطیفے کبھی پرانے نہیں ہوتے، عمیر جسوال کے ساتھ رات دیر تک جم‘۔

کامیڈی اداکار احمد علی بٹ نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پردوست و گلوکار عمیر جسوال کی حمایت کی۔

انہوں نے عمیر جسوال کی ان حالات میں خاموش رہنے کی جرات کو سراہتے ہوئے انہیں شیر قرار دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ثنا جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔ اس خبر کو میڈیا پر خاصی کوریج دی گئی۔ اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Instagram

lifestyle

sana javed

hamza ali abbasi

ahmed ali butt

Umair Jaswal

Instagram Story

Shoaib Malik Sana Javed Marriage

Sania Shoaib Divorce

Sana Umair Divorce