Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دنیا کا خاتمہ کتنا نزدیک؟ قیامت کی گھڑی سیٹ کردی گئی

1947 سے قائم اس گھڑی کا مقصد دنیا بھرکے لوگوں میں زندگی کو لاحق خطرات سے متعلق شعور پیدا کرنا ہے
اپ ڈیٹ 24 جنوری 2024 03:47pm

سائنس دانوں نے ڈومز ڈے کلاک (قیامت کی گھڑی) منگل 23 جنوری 2024 کو اپ ڈیٹ کردی۔

یہ کھڑی دراصل ماہرین کا دنیا کے خاتمے سے متعلق اندازہ ہےجسے گذشتہ سال آدھی رات ہونے میں 90 سیکنڈز کم پر سیٹ کیا گیا تھا۔

غزہ پر اسرائیل کی بمباری، یوکرین پر روس کی لشکر کشی اور روس کی طرف سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے خدشے کی بنیاد پر سائنس دانوں نے ڈومز ڈے گھڑی کو حسبِ روایت آدھی رات کے نزدیک رکھا ہے۔

بلیٹن آف دی ایٹمک سائنٹسٹس کے مطابق دنیا وہاں کھڑی ہے جہاں سے مکمل خاتمے کی منزل زیادہ دور نہیں ان کا کہنا ہے کہ جب منٹ کا کانٹا آدھی رات سے 90 سیکنڈ کی دوسری پر پہنچے گا تو اسے دنیا کا خاتمہ تصورکیا جائے گا۔

ایک زمانے سے سائنس فطری علوم و فنون میں پیش رفت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں، ماحول کو پہنچنے والے نقصان اور فکر و نظر میں پیدا ہونے والی گراوٹ کی بنیاد پر ڈومز ڈے گھڑی کی سیٹنگ کا تعین کرتے آئے ہیں۔

بلیٹن کے صدر اور سی ای او رچل برونسن کا کہنا ہے کہ ایک طرف سیاسی اضطراب کے نتیجے میں عسکریت پسندی بڑھ رہی ہے، مسلح تصادم میں اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف قدرتی ماحول میں رونما ہونے والی منفی تبدیلیاں معاملات کو مزید خطرناک بنارہی ہیں۔

ڈومز ڈے کلاک 1947 سے چلایا جارہا ہے جس کا بنیادی مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو ہر طرح کے گراوٹ سے خبردار کرنا اور ایسے اقدامات کی تحریک دینا ہے جن سے دنیا بھر میں قدرتی ماحول کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ ہو۔

DOOMSDAY CLOCK

THE DANGER OF ANNIHILATION