Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بزنس مین نے ایک پلیٹ بریانی کیلئے خودکشی منسوخ کردی

40 سالہ شخص کے پل پر چڑھنے سے ٹریفک جام ہوگیا تھا
اپ ڈیٹ 24 جنوری 2024 03:39pm

حالات سے پریشان ہوکر خود کشی کا ارادہ کرنے والے کی راہ میں بظاہر کوئی مزاحم نہیں ہوسکتا مگر انسان پھر انسان ہے، وہ کچھ بھی کرسکتا۔ حتیٰ کہ کبھی کبھی محض ایک پلیٹ بریانی بھی مرنے کے فیصلے اور ارادے پر غالب آسکتی ہے۔

بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں کچھ ایسا ہی ہوا جب ایک بزنس مین حالات سے تنگ آکر خود کشی کے ارادے سے پل پر چڑھ گیا۔

یہ تماشا دیکھنے کے لیے پل کے پاس سیکڑوں افراد جمع ہوگئے تھے۔ مگر اسے نفسیات مار ماری گئی اور ایک پلیٹ یربانی کا لالچ دے کر نیچے اترنے پر مجبور کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ چالیس سالہ بزنس مین کے خود کشی کے ارادے سے پل پر چڑھنے سے وہاں ٹریفک جام ہوگیا تھا۔

پل سے اترنے کے بعد بریانی کھاتے ہوئے بزنس مین نے بتایا کہ وہ کاروباری حالات سے پریشان ہے اور اس کی بیوی بھی چھوڑ کر چلی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

امریکا میں تالاب سے انسانی دانتوں والی مچھلی برآمد

میاں بیوی کے جھگڑے نے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کروادی

Suicide Attempt

west bengal

businessman

KOLKATTA