Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت منظر عام پر آگئے

بھارت بلوچستان میں مخصوص دہشتگرد فورسز کو مالی مدد اور اسلحہ فراہم کررہا ہے، چینی اخبار
شائع 24 جنوری 2024 02:49pm

بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت منظر عام پر آگئے ہیں، چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق پاکستانی سرزمین پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی دہشتگردی کے شواہد موجود ہیں۔

گلوبل ٹائمز کے مطابق بھارت خفیہ طورپر پاکستان میں دہشتگرد قوتوں کی مالی معاونت کر رہا ہے، بھارت بلوچستان میں مخصوص دہشتگرد فورسز کو مالی مدد اور اسلحہ فراہم کررہا ہے۔

گلوبل ٹائمز نے لکھا کہ پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کی ایک طویل تاریخ موجود ہے، بھارت خطے میں عدم استحکام کے لیے بلوچستان میں مقامی لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہا ہے۔

بلوچستان کے رہنما سرفرازاحمد بنگلزئی کا کہنا ہے کہ بھارت بلوچستان میں خفیہ طور پر دہشتگردانہ کارروائیوں کی حمایت کر رہا ہے، مارچ 2016 میں بلوچستان سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔

بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق بی ایل اے کمانڈر ماضی میں ہندوستان کے ہسپتالوں میں اکثر جعلی شناخت استعمال کر کے علاج کی کوشش کرتا رہا۔

گلوبل ٹائمز کے مطابق بھارت نے عالمی سطح پر پاکستان کی تشخص کو خراب کرنے کی مذموم کوششیں کیں، بھارت کا پاکستان میں دراندازی کا مقصد سرمایہ کاری کو روکنا ہے۔

Indian Terrorism in Balochistan