Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کے محکمہ تعلیم میں تمام ترقیاں روکنے کا حکم

نگراں حکومت میں بڑے پیمانے پر ترقیاں ہوئیں، نگراں وزیراعلیٰ
شائع 24 جنوری 2024 02:34pm
Important order of Caretaker CM of Sindh regarding the Education Department - Aaj News

محکمہ تعلیم میں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کی بڑے پیمانے پر ترقیوں کی شکایات پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے محکمے میں غیر قانونی ترقیاں روکنے کا حکم دیتے ہوئے انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت میں بڑے پیمانے پر ترقیاں ہوئیں، بیشتر ترقیوں میں اقربا پروری ہوئی اور سینیارٹی کی خلاف ورزی کی گئی۔

نگراں وزیراعلیٰ نے شکایات پر تمام غیرقانونی ترقیاں روکنے کا حکم دیتے ہوئے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو انکوائری رپورٹ دینے کا حکم دے دیا۔

promotions

Education Department Sindh