Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مراد سعید کے جعلی دستخط کرنیوالے 2 افراد ریٹرننگ افسر نے گرفتار کرا دیے

مراد سعید، واثق قیوم، اعظم سواتی سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار
شائع 24 جنوری 2024 02:26pm
A big decision came against Murad Saeed - Aaj News

پاکستان تحریک ابنصاف (پی ٹی آئی) کےمفرور رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی پر جعلی دستخط ہونے پر ریٹرننگ افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔

ریٹرننگ افسر کی شکایت پر پولیس نے جعلی دستخط کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا، ملزمان کو مقامی عدالت نے جیل بھیج دیا۔

ریٹرنگ افیسر این اے4 کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم مراد سعید ولد سعداللہ خان ساکن کبل جو پہلے سے ملزم اشتہاری ہے، اس کی جانب سے این اے 4 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، جس میں ان کا تجویز کنندہ حمید خان ولد عمران خان ساکن کوزہ بانڈی اور تائید کنندہ عمران خان ولد تاج محمد ساکن کوزہ بانڈئی نے کاغذات نامزگی پر مراد سعید کے جعلی دستخط کروائے۔

ایف آئی آر کے مطابق تھانہ مٹہ میں تینوں ملزمان کے خلاف دفعات 419,420,468,471 کے تحت مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

دوسری جانب جلاؤ گھیراؤ کیس میں مراد سعید، واثق قیوم، اعظم سواتی سمیت 7 ملزمان کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے مراد سعید سمیت 7 دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ اشتہاری قرار دیے گئے دیگر ملزمان میں حافظ فرحت ،محمد زبیر نیازی ،واثق قیوم ،اعظم خان سواتی اور امتیاز دیگر شامل ہیں۔

پولیس کا مقدمے میں مؤقف ہے کہ ملزمان نے خود کو روپوش کررکھا ہے ۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Murad Saeed

Election 2024

Election Jan 24 2024

Fake Signatures