Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصنوعی ذہانت سے ٹِک ٹاک پر اپنا گانا تیار کریں

یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی کہ گانا مکمل ہونے اور 'سیو' کرنے کے بعد اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکے گی۔
شائع 24 جنوری 2024 02:17pm
تصویر: ٹیک کرنچ
تصویر: ٹیک کرنچ

مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے جو صارفین کے اشارے کی بنیاد پر گانا بنانے کیلئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کرتا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ٹیک کرنچ‘ کے مطابق فی الحال یہ تجربانی خصوصیت صرف منتخب صارفین کے لیے ہی دستیاب ہے۔

اس فیچر کو ’اے آئی سونگ‘ کا نام دیا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ باضابظہ طور پر متعارف کرواتے وقت اس کا یہ نام تبدیل کردیا جئا گا،

اے آئی سونگ ایک تجرباتی خصوصیت ہے اور فی الحال صرف منتخب صارفین کے لئے دستیاب ہے۔

اے آئی سونگ ٹیکسٹ پرامپٹ کی بنیاد پر گانے کی تخلیق کے لیے ماڈل بلوم کا استعمال کرتا ہے، پھر گانے کو ٹک ٹاک کے اندرپہلے سے محفوظ کردہ کیٹلاگ کی موسیقی کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین اپنی شاعری کی بنیاد پر اے آئی سانگ بنانے کی سہولت پائیں گے۔

کمپنی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ نیا فیچر صرف تفریح طبع کے لیے ہے نہ کہ اگلا گانا وائرل بنانے کی کوششوں کے لیے۔

’اے آئی سونگ‘ استعمال کرنے والے پہلے اپنی شاعری پوسٹ کریں گے، پھر ’ایڈ میوزک‘ کے آپشن سے اپنی پسند کی موسیقی شامل کریں گے اور ان کا پسندیدہ گانا تیار ہوجائے گا۔صارفین گانے کی آوازاور میوزک اپنی مرضی کے مطابق ایڈٹ یا تبدیل بھی کرسکتے ہیں۔

یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی کہ گانا مکمل ہونے اور ’سیو‘ کرنے کے بعد اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکے گی۔

ابتدائی طور پر یہ سہولت صرف انگریزی زبان میں شاعری کرنے والوں کو دی جار ہی ہے، بعد ازاں اسے پر دنیا کی دیگر مقبول زبانوں میں بھی پیش کیا جائے گا۔

کہاجارہا ہے کہ فی الحال محدود صارفین تک رسائی پانے والا یہ فیچر ممکنہ طور پرآئندہ ماہ متعارف کروایا جائے گا۔

TikTok

AI

Artificial Intelligence (AI)

AI Song on TikTok