Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چُھونے سے قبل بچی کے والدین سے اجازت لینے پرعمران اشرف نے دل جیت لیے

وائرل ویڈیو پر صارفین کے علاوہ شوبز شخصیات نے بھی اداکارکو کوخوب سراہا
شائع 24 جنوری 2024 02:27pm
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

پاکستان شوبزانڈسٹری کے ناموراداکارومیزبان عمران اشرف نے اپنے ایک اقدام سے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر عمران اشرف کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں شومیں موجود بچی کو ہاتھ لگانے سے قبل اجازت لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیوعمران اشرف کے شو کا ایک کلپ ہے، اسٹیج پربیٹھے اداکاراورمیزبان شرکاء میں بیٹھی بچی کو اپنے پاس بلا کر مائیک دیتے ہیں۔

وائرل کلپ کو اداکار نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ۔

منتشا نامی بچی کو اپنے پاس بٹھاتے ہوئے وہ بچی کے والدین سے اسے چھونے سے قبل اجازت طلب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’کیا میں چھو سکتا ہوں؟ اجازت ہے‘۔

بچی کے والدین کی اجازت کے بعد وہ بچی سے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔ منتشا نے اداکار کیلئے ایک نظم بھی سنائی جس پر اداکار نے بچی کو خوب سراہا۔

اخلاقیات کے اس مظاہرے پر سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ اداکار منیب بٹ، نادیہ حسن اور سدرہ بتول سمیت کئی شوبز شخصیات نے بھی عمران اشرف کو خوب سراہا۔

Instagram

Viral Video

Pakistani Actor

Nadia Hussain

lifestyle

شخصیات

Imran Ashraf

Muneeb butt

showbiz celebrities

show

Little Fan