Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا کن ملکوں کے شہریوں کو مستقل رہائش کا ویزا دے رہا ہے؟

کامیاب درخواست گزاروں کی اہلیہ اور بچوں کوبھی آسٹریلیا میں مستقل قیام کی اجازت ہوگی۔
اپ ڈیٹ 24 جنوری 2024 09:24pm

آسٹریلیا کی حکومت نے بحرالکاہل کے جزیروں اور تیمور لیسٹ کے شہریوں کو مستقل قیام کا ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

”ویزا گائیڈ“ نے بتایا کہ یہ اسکیم لاٹری سسٹم کے تحت ہوگی۔ اہلیت کے حامل افراد سے مستقل ویزا کی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

اس نئی اسکیم کا بنیادی مقصد متعلقہ خطے سے زیادہ لوگوں کو آسٹریلیا لانا اور ثقافتی، کاروباری اور تعلیمی تبادلوں کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔

ویزا حاصل کرنے والوں کی اہلیہ اور بچوں کو بھی آسٹریلیا میں قیام کی اجازت ہوگی۔

مائیکرونیشیا، فیجی، کریباتی، نورو، پالو، پاپوا نیو گنی، دی ری پبلک آف دی مارشل آئی لینڈز، سموآ، سولومن آئی لینڈز، تیمور لیسٹ، ٹونگا، ٹوالو اور وانوٹو کے رہائشی آسٹریلیا میں مستقل رہائش کے ویزا کے لیے درخواست جمع کروانے کے اہل ہیں۔

مستقل ویزے کیلئے درخواست گزار کی عمر 18 سے 45 سال کے درمیان ہونی چاہیئے۔

انگریزی بولنے کی صلاحیت کے علاوہ درخواست گزاروں کی صحت اور کردار کو بھی مدنظررکھا جائے گا۔

Australia

PERMANENT RESIDENT VISA

PACIFIC ISLANDS

LOTTERY SCHEME