Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی
اپ ڈیٹ 24 جنوری 2024 03:14pm

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر محفوظ سناتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئےانٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا اعلان کر دیا ہے، 8 فروری کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کر دی ہے ، جس کے بعد درخواست غیر مؤثر ہو چکی ہے۔

سرکاری وکیل نے درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی۔

انٹرنیٹ سروس کی بار بار بندش اور تعطل کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا

انوار الحق کاکڑ کے خلاف دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 15 نومبر کو نگران وزیر اعظم کی 90 روز کی آئینی مدت مکمل ہو چکی، 90 روز کے بعد نگران وزیراعظم کا عہدے پر برقرار رہنا غیر قانونی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ الیکشن شیڈول جاری ہوچکا ہے اور نئی حکومت بننےجارہی ہے، 8 فروری کو ملک میں الیکشن کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔

عدالت نے لکھا کہ سپریم کورٹ میں بھی اسی نوعیت کا کیس زیرالتوا رہا ہے، ایسی درخواست کیلئے یہ مناسب وقت نہیں ہے۔

Lahore High Court

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwaar ul Haq Kakar