Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب ملک کی دوسری شادی پر شاہد آفریدی کی ’ذومعنی دُعا‘

صارفین نے شاہد آفریدی کو 'کچھ بھی نہ کہا اور کہہ بھی گئے' کے مصداق اس 'دُعائیہ لائن' پر بھرپور داد دی۔
شائع 24 جنوری 2024 01:13pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی نےشعیب ملک اورثناء جاوید کی شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے ایک خاص دُعا دی۔

برطانویشہر مانچسٹر میں نجی نیوزچینل سما ٹی وی کے صحافی نے سابق کرکٹر سےسوال پوچھا تھا کہ ، ’شعیب ملک نے نئی شادی کی ہے اس پرکیا کہیں گے؟‘

اس سوال کے جواب میں مُسکرانے کے بعد شاہد آفریدی نے کہا کہ، ’شعیب ملک کوبہت بہت مبارکباد۔‘

ساتھ ہی اُن کا کہنا تھا کہ ، ’اللہ تعالیٰ اُس (شعیب ملک) کو ساری زندگی اسی لائف پارٹنر کے ساتھ خوش رکھے‘۔

شاہد آفریدی کی جانب سے اس پیغام کو صارفین کی جانب سے ذومعنی انداز میں لیا گیا۔

صارفین نے دلچسپ تبصروں میں شاہد آفریدی کو ’کچھ بھی نہ کہا اور کہہ بھی گئے‘ کے مصداق اس خاص ’دُعائیہ لائن‘ پر بھرپور داد دی۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثناء جاوید نے 20 جنوری کو انسٹاگرام پر دلکش تصاویر کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔

Shahid Afridi

Shoaib Malik

sana javed

Shoaib Malik Sana Javed Marriage