Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

دپیکا اور ہریتک کی ’فائٹر‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی لگ گئی

اس فلم میں بھی بھارت کی جانب سے تعصب پرستی دکھاتے ہوئے حقائق کو توڑ مروڑ کر دکھایا گیا ہے۔
شائع 24 جنوری 2024 12:40pm

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ہریتک روشن کی نئی فلم اپنی انٹرنیشنل ریلیز سے قبل ہی تنازع کا شکارہوگئی، فلم کو متحدہ عرب امارات کے علاوہ تمام خلیجی ممالک میں پابندی کاسامنا ہے۔

بھارتی نیوز ایجنسی ’اے این آئی‘ کے مطابق فلم کی ٹیم کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے علاوہ دیگرخلیجی ممالک میں ’فائٹر‘ کی ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

فلم پروڈیوسرگریش جوہر نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ میں اس پابندی سے متعلق بتایا۔

تاحال فلم کی ٹیم نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا نہ ہی فلم میکرز کی جانب سے اس خبرکی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔

بھارت انٹرٹینمنٹ سائٹ ’پنک ولا‘’ کے مطابق دپیکا اور ہریتک کی یہ فلم ریلیز کیلئے خلیجی ممالک کے سینسر بورڈز سے کلیئر نہیں ہوسکی ہے، تاہم فلم پر پابندی کی کوئی وجہ واضح نہیں کی گئی ہے۔

سدھارتھ آنند کی ڈائریکشن میں اس فلم میں ہریتک اور دیپیکا بھارتی فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈرکا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر ہیں،۔

فائٹر کا ٹریلز گشتہ روز ریلیز کیا گیا تھا ، 3 منٹ دورانیہ کے اس ٹریلرمیں دکھایا گیا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ پاکستان کیخلاف آپریشن کا منصوبہ بناتی ہے۔ حسب معمول اس فلم میں بھی بھارت کی جانب سے تعصب پرستی دکھاتے ہوئے حقائق کو توڑ مروڑ کر دکھایا گیا ہے۔

فلم کی کہانی پر پاکستان میں خاصی تنقید بھی کی گئی ہے۔

فلم کل 25 جنوری کو بھارت کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر ریلیزکی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کویت اور قطر میں سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی ریلیز پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

Hrithik Roshan

Deepika Padukone

FIGHTER