Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا ماورہ حسین پھر سے بالی ووڈ جانے والی ہیں؟

اداکارہ نے سال 2016 میں بھارتی فلم 'صنم تیری قسم' سے بالی ووڈ میں انٹری دی تھی
شائع 24 جنوری 2024 12:58pm
تصویر: ماورا حسین/انسٹاگرام
تصویر: ماورا حسین/انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرواداکارہ ماورہ حسین نے بالی ووڈ میں دوبارہ کام کرنے کا عندیہ دے دیا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے انسٹا اسٹوری پر سوالات و جوابات کا ایک سیشن منعقد کیا تھا۔

جہاں ماورہسے کچھ مداحوں نے ان کی بھانجی جہاں آرا سے متعلق سوالات کیے تو کچھ نے ان کے نئے آنے والے ڈراموں سے متعلق پوچھا۔

انہیں میں سے ایک مداح نے اداکارہ سے پوچھا کہ ’کیا ہم آپ کو جلد کسی بالی ووڈ فلم میں دیکھ سکیں گے؟‘

شوبز اداکارہ نے اس حوالے سے کہا کہ ’میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، اگر یہ ہونا ہوگا تو ہوجائے گا‘۔

ماورا حسین نے سال 2016 میں بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دی تھی۔ بھارتی فلمساز رادھیکا راؤ اور وینے سپرو کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم 1882 میں کمل ہاسن اور رینا رائے کی فلم کا ری میک تھی۔

فلم کی کاسٹ میں ماورا حسین کے علاوہ ہرش وردھن رانے کے علاوہ منیش چوہدری، انوراگ سنہا، وجے راز اور مرلی شرما سمیت دیگربھارتی اداکاروں نے اداکاری کی تھی۔

Instagram

Pakistani Actress

lifestyle

شخصیات

session

showbiz celebrities

fans

Question & Answers

INDIAN FILMS

Instagram Story

Mawra Hussain