Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

’سب سے بڑے منافق۔۔۔‘ یاسر شامی فہد مصطفیٰ پر برس پڑے

'فہد نے خود شعیب اور ثناء کے درمیان میچ میکر کا کردار ادا کیا'
شائع 24 جنوری 2024 01:37pm
تصور: فائل فوٹو
تصور: فائل فوٹو

** رپورٹر اورمیزبان یاسر شامی نے شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی پر پاکستان کے نامور اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔**

گزشتہ ہفتے پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کرنے والے قومی کرکٹر شعیب ملک کو تہنیتی پیغامات کے ساتھ ساتھ تنقید کا بھی سامنا ہے۔

یاسر شامی نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے فہد مصطفیٰ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں ’منافق‘ کہہ ڈالا۔

یاسر شامی نے فہد مصطفیٰ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’فہد مصطفیٰ سب سے بڑے منافق اور ڈپلومیٹ آدمی ہیں۔ وہ ٹی وی پر بیٹھ کر دوسروں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ وہ یوٹیوبرز اور وی لاگرز پر اپنی فیملی کو بیچنے کا الزام لگاتے ہیں۔‘

شامی نے مزید کہا کہ ، ’سماء ٹی وی کے بیورو چیف نعیم حنیف نے شعیب ملک اور ثناء جاوید سے متعلق ایک تہلکہ خیز انکشاف کیا کہ ان کی یہ دوستی تقریباً 3 سال پرانی ہے جس کا آغاز فہد مصطفیٰ کے شو میں ہی ہوا تھا۔ فہد نے خود ان کے درمیان میچ میکر کا کردار ادا کیا۔‘

یاسر شامی کا مزید کہنا تھا کہ ’فہد مصطفیٰ نے ثناء جاوید اور شعیب ملک کو اپنے شو میں بطورِ میزبان شامل کیا، انہوں نے عمیر جسوال کو شومیں ثناء جاوید کے ساتھ کیوں نہیں بلایا۔ یہ سب پہلے سے طے شدہ تھا، فہد مصطفیٰ ہی اس کے اصل ذمہ دار ہیں‘۔

شعیب اور ثانیہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ شادی کے آٹھ سال بعد 2018 میں بھارتی شہرحیدرآباد میں ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس جوڑے کے مابین اختلافات اور پھر طلاق کی خبریں دسمبر 2022 سے وائرل تھیں دونوں کی جانب سے کبھی واضح تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

شعیب کی جانب سے دوسری شادی کے اعلان کے بعد ثانیہ کے والد نے بتایاکہ دونوں اپنی راہیں الگ کرچکے ہیں اور ان کی بیٹی نے شعیب سے خلع لی ہے۔

youtube

Fahad Mustafa

lifestyle

شخصیات

Criticism

showbiz celebrities

Shoaib Malik Sana Javed Marriage

Yasir Shami

Hypocrisy

Reporter