Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

مصالحہ چائے بنائیں، تھکن دور بھگائیں

مصالحہ چائے دیگر فوائد کے علاوہ پورے دن کی تھکاوٹ دورکرنے میں بھی خاصی کار آمد ثابت ہوتی ہے
شائع 24 جنوری 2024 12:13pm
تصویر: ہیلتھ شاٹس
تصویر: ہیلتھ شاٹس

چائے یا کافی سب ہی کا پسندیدہ مشروب ہے لیکن مصالحہ چائے ایک ایسی چیز ہے جو نہ صرف انسانی جسم کو تازگی بخشتی ہے بلکہ موڈ کو بھی خوشگوار کرتی ہے۔

یہ متعدد قدرتی اجزاء جیسے کہ لونگ، کالی مرچ، ادرک اور الائچی سے تیار کی جاتی ہے۔

مصالحہ چائے پورے دن کی تھکاوٹ دورکرنے میں خاصی کار آمد ثابت ہوتی ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس جیسے کہ کیٹیچین اورتھیفلوین وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

مصالحہ چائے میں کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم اور وٹامن کے بھی شامل ہے جو انسانی صحت کو یہ فوائد دیتی ہے۔

توانائی فراہم کرتی ہے

مصالحہ چائے کے پتوں میں موجود کیفین نہ صرف نیند سے بیدار کرنے بلکہ توانائی کی فراہمی میں بھی مدد کرتا ہے۔ یہ چائے توانائی فراہم کرتے ہوئے دماغ اور دل کی صحت کو بھی بہتر بناتی ہے۔

خلیات کی حفاظت

چائے میں موجود الائچی اسے ایک طاقتور مشروب بناتی ہے۔ یہ انسانی جسم میں موجود خلیات(سیلز) کی حفاظت میں مدد کرتی ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خلیات کی حفاظت میں کردار ادا کرتے ہیں۔

ہر قسم کے درد میں کمی

لونگ میں موجودیوجینول میں ادویاتی خصوصیات پائی جاتی ہیں، یہ درد کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق مصالحہ چائے میں موجود ادرک بھی درد کو کم کرتی ہے۔

نظامِ ہاضمہ میں بہتری

مصالحہ چائے میں استعمال ہونے والی ادرک آکسیجن اور خون کی گردش کو بہتر بنا کر ہاضمے میں مدد دیتی ہے۔ یہ اعضاء کو بہترین طریقے سے کام کرنے میں مدد کرتی ہے۔

مصالحہ چائے ہاضمے کی حمایت کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔ یہ خون میں شکر کی سطح کو متوازن کرتے ہوئے دل کی صحت کو فروغ دیتی ہے۔

قوتِ مدافعت میں بہتری

مصالحہ چائے میں موجود دار چینی، ادرک، الائچی جیسے اجزاء پائے جاتے ہیں جن میں وٹامن سی جیسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو مدافعتی نظام کو فروغ دیتے ہوئے بیماریوں سے بچاتی ہیں۔

مصالحہ چائے کیسے بنائیں؟

مصالحہ چائے بنانے کیلئے دو کپ ابلے ہوئے پانی میں ایک انچ کے ٹکڑے جتنی پسی ہوئی دارچینی، 2 سے 3 الائچی، 2 لونگ اور 1 انچ چھلی ہوئی ادرک شامل کریں۔ اب اس میں چائے کی پتی شامل کریں اور اسے اچھی طرح پکنے دیں۔

پانی کو 2 سے 3 منٹ تک اُبلنے دیں اور اس میں تھوڑی چینی شامل کریں۔ 2 منٹ بعد اسے چھان لیں اور مصالحہ چائے کا لطف اُٹھائیں۔

صحت

lifestyle

Tea

Benefits

healthy lifestyle

health benefits

ginger

routine

Cloves

Tea Lovers

Masala Chai

cardamom

Pepper