Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخ رشید کی طبیعت ناساز، جیل سے اسپتال منتقلی کی درخواست دائر

شیخ رشید کو کسی بھی سرکاری اسپتال میں منتقل کیا جائے، درخواست
اپ ڈیٹ 24 جنوری 2024 11:29am

جیل میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد ان کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں اسپتال منتقلی کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ شیخ رشید کو کسی بھی سرکاری اسپتال میں منتقل کیا جائے، ان کی طبیعت ناساز ہے اور کسی کو ملاقات کی بھی اجازت نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت شیخ رشید کی طبیعت ناسازی پر طبی معائنے کا حکم دے اور اس کی رپورٹ بھی طلب کی جائے۔

درخواست اے ٹی سی کے جج اعجاز آصف کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

بعدازاں، عدالت نے شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے کیس کی سماعت کے دوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 26 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

شیخ رشید سے ملاقات نہ کرانے پر وکلاء نے جیل انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں شیخ رشید کی طبیعت کی ناسازی کے بارے میں بھی عدالت کو آگاہ کیا گیا جس کے بعد عدالت نے جیل انتظامیہ کو شیخ رشید کا طبعی معائنہ کرا کے رپورٹ دینے کی ہدایت بھی کر دی۔

دوسری جانب 9 مئی کے کیسز میں شخ رشید کے خلاف درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت نے مقدمات کے تفتیشی افسران کو 2 گھنٹے میں طلب کر لیا۔

Sheikh Rasheed

Contempt of Court

Superintendent Adiyala Jail