Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رام مندر نے ریواتھی کو بھی جذباتی کردیا

ثابت ہوگیا ہم بھگوان کے ماننے والے ہیں، سینیر اداکارہ کی انسٹا گرام پوسٹ
شائع 24 جنوری 2024 10:27am

جنوبی ہند سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ریواتھی نے بھی رام مندر کے افتتاح پر جذبات سے پُر انسٹا گرام پوسٹ اپ لوڈ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پہلی بار احساس ہو رہا ہے کہ میں ہندو ہوں۔

ریواتھی کا کہنا ہے کہ ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح نے ثابت کردیا کہ ہم محض نام کے ہندو نہیں بلکہ بھگوان کے ماننے والے ہیں۔

یاد رہے کہ 22 جنوری کو رام مندر کی افتتاحی تقریب میں بالی وڈ اور ٹالی وڈ کی معروف شخصیات امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، انوپم کھیر، رجنی کانت، چرنجیوی، دھنش اور رام چرن نے بھی شرکت کی تھی۔

ریواتھی امیتابھ بچن، سلمان خان اور دیگر نامور اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہے۔ ”نشبد“ میں ریواتھی نے امیتابھ بچن کی بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔

سلمان خان کے کریئر کی ابتدائی فلموں میں ”لو“ بھی نمایاں تھی جس میں ریواتھی نے اچھی اداکاری کی تھی۔ ”رات“ میں بھی ریواتھی کی اداکاری بہت پسند کی گئی تھی۔

Ram Mandir

Instagram Post

REVATHY

SOUTH INDIAN ACTRESS