Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

’عورتیں بچے ہی سنبھالتی رہ جاتی ہیں‘، ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ پرتبصرے

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی ثانیہ کو پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں سراہا جارہا ہے
شائع 24 جنوری 2024 10:38am
تصویر: ثانیہ مرزا/انسٹاگرام
تصویر: ثانیہ مرزا/انسٹاگرام

پاکستانی کرکٹرشعیب ملک کی دوسری شادی کی خبرکے بعد سے ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کی جانب سے کسی قسم کا منفی ردعمل نہ دینے کو پاکستان وبھارت دونوں ممالک میں سراہا جارہا ہے۔

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی بہن انعم مرزا کے ذریعے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے شعیب ملک کی نئی شروعات کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا تھا۔

ثانیہ مرزا ان دِنوں اپنے بیٹے اذہان مرزا کے ہمراہ دبئی میں مقیم ہیں،وہ سوشل میڈیا پر خاصی متحرک ہیں اور فالوورز کے ساتھ اپنی سرگرمیاں اور بیٹے کے ساتھ گزارے پیار بھرے لمحات شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ثانیہ نے انسٹا اسٹوری پرایک تصویر شیئر کی ہے جس میں جوتوں کی دو جوڑیاں رکھی نظر آ رہی ہیں۔

اذہان کو پیارسے اذی کہنے والی ثانیہ نے بتایا کہ بیٹے نے انہیں اپنے کروکس سے ملتے جلتے کروکس کی ایک جوڑی تحفے میں دی ہے۔

مداحوں کی جانب سے ثانیہ اور ان کے بیٹے کو تبصروں میں پیار اور دعائیہ پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’عورتیں بچے ہی سنبھالتی رہ جاتی ہیں‘۔

ایک صارف نے سائرہ یوسف اور علیزہ سلطان کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے ان سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

شعیب اور ثانیہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ شادی کے آٹھ سال بعد 2018 میں بھارتی شہرحیدرآباد میں ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس جوڑے کے مابین اختلافات اور پھر طلاق کی خبریں دسمبر 2022 سے وائرل تھیں دونوں کی جانب سے کبھی واضح تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

شعیب کی جانب سے دوسری شادی کے اعلان کے بعد ثانیہ کے والد نے بتایاکہ دونوں اپنی راہیں الگ کرچکے ہیں اور ان کی بیٹی نے شعیب سے خلع لی ہے۔

Shoaib Malik

Sania Mirza

Son

lifestyle

sana javed

tennis star

Instagram Story

Shoaib Malik Sana Javed Marriage

Sania Shoaib Divorce