Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند کے ڈیرے، مووٹر ویز بند، بلوچستان جم گیا

شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
اپ ڈیٹ 24 جنوری 2024 10:14am

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند کے ڈیرے ہیں، جس کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

شدید دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

موٹروے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک، موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

دوسری جانب بلوچستان کے شمالی اور وسطی اضلاع میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں درجہ حرارت منفی 6 تک پہنچ گیا ہے جبکہ زیارت میں منفی 4، کوئٹہ منفی 3، ژوب صفر، خضدار 3 اور بارکھان میں 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسی طرح گوادر اور پسنی 12، اورماڑہ اور جیونی میں 11، دالبندین میں 2، سبی اور لسبیلہ میں 7 اور تربت میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں صوبے کے شمالی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔

Punjab fog

Motorways Closed

KPK Fog

Motor way M 3

Motorway M 2