Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دہلی: مسجد کے باہر انتہا پسندوں کی نعرے بازی، تصادم کے بعد موٹرسائیکلیں چھوڑ کرفرار

پولیس نے 7 افراد کو حراست میں لے لیا
شائع 24 جنوری 2024 09:20am

دہلی کے علاقے کالندی کنج میں پولیس نے دو گروہوں میں تصادم کے بعد سات افراد کو گرفتار کرلیا

موٹر سائیکلوں پرسوار انتہا پسند ہندوؤں نے ایک ریلی نکالی اور مسجد کے نزدیک پہنچ کر نعرے بازی۔ انہوں نے انتہا پسند ہندو گروپوں میں مقبول زعفرانی رنگ کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔

انڈیا ٹوڈے نے بتایا کہ مسجد کے نزدیک کچھ مقامی باشندوں نے موٹر سائیکل سوار ہندو نوجوانوں کو نعرے لگانے سے روکا تو جھگڑا ہوگیا۔ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بہت سے ہندو نوجوان موٹر سائیکلیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سات افراد کو حراست میں لیا اور 9 موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لیں۔

اس واقعے کے بعد ہندو اور مسلمان زعما کے درمیان میٹنگ بھی ہوئی تاکہ معاملات کو مزید بگڑنے سے روکا جاسکے۔

Delhi

HINDU YOUTH RALLY

SLOGANS NEAR MASJID