Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایک لاش ٹھکانے لگانے کی کوشش نے 76 افراد کی جان لے لی

جوہانسبرگ میں گزشتہ برس پانچ منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ کا معمہ حل ہوگیا
شائع 24 جنوری 2024 08:37am

جنوبی افریقا میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے گزشتہ برس صرف ایک قتل چھپانے کے لیے عمارت کو آگ لگائی اور اس میں 76 افراد جل مرے۔ ان میں 12 بچے بھی شامل تھے۔ 100 سے زائد افراد بُری طرح جھلس گئے تھے۔

ملزم نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے منشیات کے ایک بڑے ڈیلر کے حکم پر ایک شخص کو عمارت کی بیسمنٹ میں گلا گھونٹ کر مار ڈالا تھا۔ لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے اس نے اسے آگ لگادی جس نے پھیلتے پھیلتے پانچ منزلہ عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ قتل کا حکم دینے والا ڈرگ ڈیلر بھی اِسی عمارت میں رہتا تھا۔

29 سالہ ملزم پر قتل کے 76 اور اقدامِ قتل کے 120 مقدمات دائر کیے گئے ہیں۔ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ اسے عدالت میں کب پیش کیا جائے گا۔

ملزم کا اعترافِ جرم حیرت انگیز ہے کیونکہ عمارت میں لگنے والی آگ اس مفروضے کی بنیاد پر کی گئی تھی کہ کہیں سلامتی یقینی بنانے سے متعلق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی تو نہیں کی گئی۔

South Africa

FIVE STOREYED BUILDING