Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان، فلم ’اوپن ہائیمر‘ سب سے آگے

آسکر ایوارڈز کی تقریب امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوگی
شائع 24 جنوری 2024 12:11am
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

فلمی دنیا کے سب سے بڑے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

96 ویں آسکر ایوارڈز میں بہترین فلم کے لیے فلم اوپن ہائیمر 13 نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

ہالی وڈ کی اس فلم کو بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر (کرسٹوفر نولان)، بہترین اداکار (Cillian Murphy)، بہترین معاون اداکارہ (ایملی بلنٹ) اور بہترین معاون اداکار (رابرٹ ڈاؤنی جونیئر) سمیت دیگر شعبوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اوپن ہائیمر کے بعد پور تھنگز کو گیارہ نامزدگیاں ملیں جس میں بہترین فلم کے ساتھ بہترین ڈائریکٹر (Yorgos Lanthimos) اور بہترین اداکارہ (ایما اسٹون) بھی شامل ہیں۔

کلرز آف دی فلاور مون کی 10 نامزدگیوں میں بہترین ڈائریکٹر (Martin Scorsese) اور بہترین اداکارہ (للی گولڈ اسٹون) شامل ہیں۔

فلم ”باربی“ کے حصے میں آٹھ نامزدگیاں آئی ہیں، جن میں بہترین فلم، بہترین معاون اداکار (ریان گوسلینگ) اور بہترین معاون اداکارہ (America Ferrera) شامل ہے، جبکہ باربی کی ڈائریکٹر Greta Gerwig کو بہترین ڈائریکٹر کی کیٹیگری میں نامزد نہیں کیا گیا۔

اگر غیر ملکی فلموں کی کیٹیگری کی بات کی جائے تو جاپان کی پرفیکٹ ڈے، اسپین کی سوسائٹی آف دی اسنو، برطانیہ کی دی زون آف انٹرسٹ، جرمنی کی دی ٹیچرز لاؤنج اور اٹلی کی Io Capitano کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

آسکر ایوارڈز کی تقریب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں 10 مارچ کو ہوگی۔

Oscar award