Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

مکہ مکرمہ کے پہاڑوں پر دیکھے گئے ’عجیب جانور‘ کا نام سامنے آگیا

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر اس جانور کے ویڈیو کلپ گردش کررہے ہیں
شائع 23 جنوری 2024 11:18pm
تصویر ۔ اسکرین گریب/ العربیہ نیوز
تصویر ۔ اسکرین گریب/ العربیہ نیوز

مکہ مکرمہ کے پہاڑوں پر ایک جانور کو دیکھا گیا جو عجیب و غریب ہے۔ سوشل میڈیا پر اسکی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر اس جانور کے ویڈیو کلپ گردش کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عجیب الخلقت جانور پہاڑ پر بیٹھا ہے اور بے چینی سے ادھر ادھر دیکھ رہا ہے۔

یہ عجیب جانور جبل خندمہ میں نظر آیا اور پہاڑی خرگوش سے ملتا جلتا ہے۔

سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے وضاحت کی کہ ویڈیو میں دکھایا گیا جانور ”راک ہائراکس“ ہے۔ یہ جانور ایک جنگلی ممالیہ ہے جو پہاڑی ماحول میں رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

کرہ ارض کی تاریخ کا سب سے بڑا جانور دریافت

یہ اونچے پہاڑی علاقوں میں رہنے کی وجہ سے درندوں سے محفوظ رہتا ہے۔ پودوں، غلہ جات اور پھلوں سے غذا حاصل کرتا ہے۔

Saudi Arabia

pets

RARE BIRD