Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 جنوری کو ہوگا

اجلاس میں زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا
شائع 23 جنوری 2024 10:58pm

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 جنوری کو ہوگا، اجلاس میں زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک اجلاس کے بعد زری پالیسی کا اعلان کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی پیر 29 جنوری 2024 کو مانیٹری پالیسی پر فیصلہ کرنے کے لیے اجلاس طلب کرے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک جناب جمیل احمد زری پالیسی کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جناب جمیل احمد ایم پی سی اجلاس کے بعد پالیسی کی افادیت بتانے کے لیے ایک پریس کانفرنس کے دوران باضابطہ اعلان کریں گے۔

SBP

اسلام آباد

Monetary policy

MONETARY POLICY COMMITTEE

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)