Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: بینک میں ڈاکا، کروڑوں روپے لوٹ لیے گئے

ڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈز سمیت پورے عملے کو یرغمال بنایا، پولیس
شائع 23 جنوری 2024 10:37pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر پانچ کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق منگل کو پانچ نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکو ائیرپورٹ روڈ پر چلتن ہاؤسنگ اسکیم کے سامنے نجی بینک میں داخل ہوئے۔

ڈاکوؤں نے اندر آتے ہی سکیورٹی گارڈز سمیت پورے عملے کو یرغمال بنایا اور بینک میں موجود پانچ کروڑ روپے کیش لوٹ لئے اور باآسانی فرار ہوگئے۔

ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔

پولیس نے شواہد اکھٹے کئے اور کوئٹہ بھر کی ناکہ بندی کرتے ہوئے فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔

quetta

Dacoits

quetta police